بحیرہ روم سے دس تارکین وطن کی لاشیں برآمد

web_photo_migrant1_31082015

لیبیا کے قریب بحیرہ روم سے مزید 10 تارکین وطن کی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطالوی کوسٹ گارڈز نے 2200 افراد کو بچا لیا.اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق 2200 افراد کو 12 ریسکیو آپریشن کے دوران بچا لیا ہے۔ یہ افراد ربڑ کی معمولی کشتیوں میں سوار یورپ پہنچنا چاہتے تھے یہ امدادی  کارروائیاں دو روز  کے دوران کی گئیں۔ جس کے لئے پندرہ ریسکیو آپریشن کئے گئے ۔۔بچائے جانے والے افراد میں بچے بھی شامل تھے۔ ریڈ کراس کے نمائندے نے دعویٰ کیا ایک جہاز پر  سوار707 افراد سمندری راستے سے اٹلی اور پھر یہاں سے یورپ جانا چاہتے تھے۔ جبکہ دیگر افراد 13 ربڑ کی اور دو معمولی کشتیوں پر سوار تھے۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.