ترک اخبار"جمہوریت"کے عملے اور صحافیوں کی گرفتاری 1924سے قائم اخبار کے ایڈیٹر پہلے سے ہی گرفتار تھے

turkish

ان میں عملے کے اراکین کے علاوہ صحافی بھی شامل ہیں۔ اب ان افراد کو دہشت گردی کی دفعات کا سامنا ہے۔ جمہوریت اخبار کے ایڈیٹر انچیف مراد سابانچُو کو پولیس پہلے ہی اپنی تحویل میں لے چکی تھی  لیکن اب عملے کی گرفتاری کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترکی کی پرائیویٹ نیوز ایجنسی ڈوگان کے مطابق معروف کارٹونسٹ موسیٰ کارد اور کالم نگار قادری گرسل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترکی میں جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد سے 165 ذرائع ابلاغ کے ادارے بند کرنے کے علاوہ 100 سے زائد صحافیوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ بائیں بازو کا یہ اخبار سن 1924 میں قائم کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.