فضائی آلودگی۔۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایمرجنسی اسکول تین دنوں کے لئے بند

dehli-smog

دہلی میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہنگامی اجلاس کی صدارت میں اہم فیصلے کئے ہیں۔ اجلاس کے بعد کیجریوال نے پریس کانفرنس میں متعدد اقدامات کا اعلان کیا۔ کیجریوال نے اس معاملہ پر سیاست نہ کرنے کی بھی اپیل کی وزیراعلی کیجریوال نے کہا کہدہلی میں جنریٹرس کو 10 دنوں کیلئے بند کیا جائے گا۔ بدرپورصفائی پلانٹ بھی 10 دن کے لئے بند کیا جائے گا ، تاکہ راکھ نہ اٹھے۔ 10 تاریخ سے ویکیوم صفائی شروع کی جائے گی ۔ پی ڈبلیو ڈی کی 100 فٹ سے بڑی سڑک پر ہر ہفتے صفائی ہوگی۔ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں 5 دن کے لئے کنسٹرکشن اور ڈیمولشن کے کام بند کئے جائیں گے ۔ غیر مجاز بلڈنگ میں بھی بجلی کنکشن دیا جائے گا۔ اگلے 3 دن تک اسکول بند رہیں گے۔ اگلے کچھ روز میں گاڑیاں جفت اور طاق فارمولہ کے تحت سڑکوں پر آئیں گی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.