حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے 777ویں عرس کی تقریبات کا آغاز

ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا  ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کے سات سو ستترویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ سجادہ نشین درگاہ بہاؤ الدین زکریا مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزار شریف کو غسل دیا۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کرائی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی کے درمیان تلخ کلامی  بھی ہوئی۔ حضرت بہائو الدین زکریا کے عرس مبارک کے موقع پر سجادہ نشین شاہ محمود قریشی جب مزار کو غسل دینے لگے تو اسی دوران ان کے بھائی مرید حسین قریشی آئے جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ تاخیر سے کیوں آئے جس پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مرید حسین قریشی عرس کی تقریبات چھوڑ کر واپس چلے گئے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.