رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

raiwind-ijtema-dua

رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلہ مرحلہ تین روز جاری رہا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اجتماع میں علمائے کرام نے شرکا کوقرآن و سنت کی روشنی میں زندگی گزارنے  کی تلقین کی۔ شرکا نے دین سیکھنےاورسکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجتماع کے اختتامی روزتبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب نے دعا کرائی۔

اس موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے کو ملے۔ دعا کے دوران شرکا اپنے گناہوں کی معافی مانگتے، پاکستان اورامتِ مسلمہ کی حالتِ زار پر روتے رہے۔ اختتامی دعا کے بعد تبلیغی اجتماع مین شرکت کرنے والے افراد گھروں کوواپس لوٹ گئے۔شرکا کی اجتماع گاہ سے روانگی کےوقت رائیونڈروڈ پرٹریفک کاغیر معمولی رش اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ اجتماع کی سکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر سے شروع ہوگا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.