غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ، فیصل رضا عابدی 19 نومبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

faisal-abdi-arrest-khi-pkg-05-11-640x446

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

یاد رہے پولیس نے دو افراد کے قتل کے مقدمے  میں گرفتاری کے لیے فیصل رضا عابدی کے گھر چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران مختلف اقسام کے 5ہتھیار بھی برآمد ہوئے جن میں سے ایک ایس ایم جی لائسنس کے بغیر غیر قانونی طور پر رکھی گئی تھی ۔پولیس نے غیر قانونی ایس ایم جی برآمد ہونے پر سرکار کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لائسنس یافتہ اسلحے کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی وزارت داخلہ اور وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ پٹیل پاڑا میں دوافراد کے قتل میں سہولت کاری کرنے پر فیصل رضا عابدی کے خلاف تھانہ جمشید ٹاون میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اورپولیس نے اس سلسلے میں فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.