عدالتوں کا بنیادی فریضہ فوری انصاف کی فراہمی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

masoor-ali-shah

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کا بنیادی فریضہ فوری انصاف مہیا کرنا ہے اور انصاف کی فراہمی انتہائی دلیری، جرات اور فہم و فراست سے ہی ممکن ہے۔

نور محل بہاولپور میں لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی 150 سالہ تقریبات کا افتتاح ہوا جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان، وکلاءاور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقاریب کا انعقاد عدل و انصاف اور بنیادی حقوق کی حاکمیت کیلئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا بنیادی فریضہ فوری انصاف مہیا کرنا ہے اور انصاف کی فراہمی انتہائی دلیری، جرات اور فہم و فراست سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ مقدمات 6 ماہ کے ٹائم فریم میں نمٹائے جائیں اور تمام ادارے آپس میں کھل کر بات کریں کیونکہ ایسا کرنے سے ہی تمام درپیش مسائل کا جامع اور دیرپا حل ممکن ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.