قصور: محکمہ لائیو سٹاک ،غریب خاندانوں میں مویشیوں کی مفت تقسیم ۔

kasur

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر قصور میں محکمہ لائیو سٹاک کا غریب خاندانوں میں مویشیوں کی مفت تقسیم کا مرحلہ وار آغاز

محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام قصورمیں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں دہی خواتین کی بہبود کے منصوبے کا آغاز کیا گیا جس میں پہلے مرحلے میں 200کے قریب غریب خاندانوں کی خواتین میں مفت مویشی بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کئے گئے ،بعض خوش نصیبوں کے حصے میں ساہیوال نسل کی گائے آئیں ،جبکہ دیگر خاندانوں کے نام دیسی نسل کے مویشی نکلے ،غریب خاندانوں نے اس موقع پر خوشی کی لہر دیکھنے میں آئی ،تقریب میں ایم پی اے یعقوب ندیم سیٹھی ،ملک احمد سعید ،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک قصور ڈاکٹر خالد ،دیگر ملازمین اور مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی ۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.