امریکی فضائی حملہ،شہری کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا آغاز

Afghan security forces stand in front of the dead bodies of Taliban fighters after clashes in Kandahar Airfield, Afghanistan, Wednesday, Dec. 9, 2015. A Taliban assault on an airport in the southern Afghan city of Kandahar that has been underway for nearly 24 hours has killed dozens of people, the Defense Ministry said Wednesday. (AP Photos/Allauddin Khan)

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں طالبان کے خلاف ایک آپریشن کے دوران امریکی فضائی حملے میں 30 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے افغانستان میں امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کا کہنا تھا کہ قندوز کے قریب ہونے والی امریکی فضائی کارروائی میں کم سے کم 32 افغان شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کہ صرف گذشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 95 ہے جبکہ اس دوران 111 افراد زخمی بھی ہوئے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے افغانستان کیلئے خصوصی مشیر اور یو این اے ایم اے کے سربراہ تادامیچی یاماموتو نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل قبول ہے، جو افغانستان میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے بھی نقصان کا باعث ہے۔انھوں نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ‘بین الاقوامی برادری کو فضائی کارروائیوں سے قبل شہریوں کو نقصان سے بچانے کے اقدامات کرنے چاہیے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.