برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کا دورہ بھارت۔۔۔ مودی کی جانب سے برطانوی ویزے کیلئے نرمی کا مطالبہ مسترد کردیا

in11
برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے انڈیا کے ویزے میں نرمی دینے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں ویزے کا اچھا نظام پہلے سے ہی موجود ہے۔
برطانوی وزیراعظم انڈیا کے دورے پر دہلی  پہنچی ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد تجارتی معاہدے کرنا ہے۔۔۔ بریگزٹ یایورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے بعد یہ ان کا کسی بھی ملک کا پہلا تجارتی دورہ ہے۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی دس میں سے نو ویزا درخواستوں کو پہلے سے ہی منظور کیا جاتا رہا ہے۔۔۔تاہم مسز ٹریزا مے نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ برطانیہ دولت مند انڈین تاجروں کی برطانیہ آمد کو آسان بنائے گا۔۔۔اب ہزاروں انڈین ورک ویزا کے ذریعے رجسٹرڈ ٹریولرز سکیم کا حصہ بن سکیں گے ٹریزا مے کے ساتھ اس دورے پر ٹریڈ سیکریٹری لیام فوکس اور وزیر تجارت گریگ ہینڈز کے علاوہ 33 برطانوی کمپنیوں  کے نمائندے بھی  موجود ہیں۔۔۔ اس دورے پر برطانوی کمپنی پینڈرول گروپ اور انڈین کمپنی راہی گروپ کے درمیان ریلویز کے پروجیکٹس میں 12 لاکھ پاؤنڈ کا سمجھوتہ  جبکہ برطانوی کمپنی لائکا ہیلتھ انڈی کے شہر چینئی میں ڈائگنوسٹک اور ایمیجنگ کے شعبے میں ڈیڑھ کرور پاؤنڈ کا معاہدہ کیاگیا۔۔۔جبکہ کوچی میں برطانیہ 35 کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری اعلی اور جدید ترین الکٹرانکس کی مصنوعات بنانے میں کرے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.