بلغاریہ میں صدارتی الیکشن۔۔۔۔۔ اگر حکومتی امیدوار کامیاب نہ ہوئیں تو قبل از وقت جنرل الیکشن کا اعلان ہوگا

in12

مشرقی یورپی ملک بلغاریہ میں آج صدارتی الیکشن میں عوام اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
آج کے انتخابات میں اکیس امیدوار میدان میں ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق موجودہ پارلیمنٹ کی خاتون اسپیکر ٹیسٹکا ناچیوا پہلے مرحلے میں یقینی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کر لیں گی۔ اُن کے قریب ترین حریف اپوزیشن کے امیدوار رُومین رادیف ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ناچیوا اور رادیف تیرہ نومبر کو صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ آج کے الیکشن کو وزیراعظم بوئیکو بوریسوف کی مقبولیت کا امتحان بھی تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق اگر ناچیوا صدر منتخب نہ ہو سکیں تو وزیراعظم قبل از وقت پارلیمانی الیکشن کا اعلان کر سکتے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.