امریکا کے صدارتی انتخابات ۔۔۔۔۔۔۔ کیا نئی تاریخ لکھی جائے گی کامیابی کی صورت میں ہلیری کلنٹن امریکا کی پہلی خاتون صدر

in13

صدر باراک اوباما کے امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر کی حثیت سے تاریخ میں اپنا نام رقم کرنے کے بعد اب باری  ہیلری کلنٹن کی دکھائی دے رہی ہے
اور امریکہ کی خواتین رائے دہندگان اس پہلو سے کلنٹن کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔۔۔خواتین رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ ہیلری کلنٹن صدر بننے کے لئے ضروری خواص کی حامل ہیں، خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی  نہایت مثبت ہیں تاہم سیاسی نقطہ نظر کے بارے میں انہیں  محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔۔
۔واضح رہے کہ بلند شرح  تعلیم والے شہروں میں ہیلری کلنٹن کے ووٹروں کی تعداد زیادہ ہے۔۔۔اگرچہ ، ریپبلکنز کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  کے خواتین کو آزردہ کرنے والے بیانات نے ہیلری کو صدارتی کرسی کے زیادہ قریب کر دیا ہے
تاہم ایسی عورتوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے کہ جو کلنٹن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں۔۔۔خاص طور پر ایف بی آئی کی ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقاتی فائل  سے نئی معلومات تک رسائی نے سروے  رپورٹوں  پر اثرات مرتب کئے ہیں

۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.