نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

na15

مجلس وحدت المسلمین کا ملیر پندرہ پر احتجاج جاری ہے پولیس نے مسافر ٹرین کو روکنے والے تین مظاہرین کو گرفتار کرلیا نیشنل ہائی وے پر ٹریفک جام کےباعث دفاتر اور اسکول جانے والے بچے رل گئے
کراچی میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے فیصل رضاعابدی اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے ملیر پندرہ پراحتجاج سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل ہوگیا سڑک کھلوانے کے لئے پولیس نےمظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ،لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ بھی کی جس کے باعث وہاں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کررہی ہیں ہمارا احتجاج گرفتار افراد کی رہائی تک جاری رہے گا۔دوسری جانب مظاہرین کی جانب سے ملیر پندرہ پر پنجاب سے آنے والی مسافر ٹرین کو روکا گیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ کئی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،رہنما ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ ناصر عباس  دن نیوز  گفتگو کرتے ہوئے کہا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.