جو بہنوں کو راضی کر لے میں اس کا ہوں

bilawal-bhutto

کراچی‘پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کو شادی کی بہت ساری پیشکشیں موجود ہیں، تاہم ان سے رشتہ اسی کا ہو سکے گا، جو ان کی بہنوں کو راضی کر لے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی کی جانب سے شادی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے نہایت پرجوش انداز میں جواب دیا کہ مجھے بہت ساری پیشکشیں موجود ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو بھی لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے، اسے پہلے دونوں بہنوں کو سمجھانا ہوگا۔بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو راضی کرنے کے سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ یہ بہت بہت مشکل کام ہوگا‘انہوں نے مزید کہا کہ میری بہنیں بہت پیاری اور خوبصورت لڑکیاں ہیں، میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں، لیکن کسی عورت کا انھیں منانا مشکل ہوگا۔ساتھ ہی بلاول نے کہا کہ جو عورت اس ٹاسک میں کامیاب ہو گئی تو پھر اس کا مطلب ہے کہ اس کی قسمت اور میری قسمت ایک ہو گی۔علاوہ ازیں میڈیا کے نمائندوں نے ان سے کہا کہ آپ اردو میں تو بہت اچھی تقریر کرتے ہیں لیکن کیا سندھی بھی سیکھ رہے ہیں۔تو بلاول بھٹو زرداری نے چاروں طرف دیکھتے ہوئے کہا، ‘جی میں سندھی بھی سیکھ رہا ہوں، مجھ سے سندھی میں بات کریں،

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.