عراق: سڑک کنارے بموں کے پھٹنے سے ڈیڑھ درجن ہلاکتیں

5514164-3x2-700x467

عراقی پولیس کے مطابق جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیر قبضے ایک قصبے سے فرار ہو کر پناہ حاصل کرنے والے افراد کا قافلہ سڑک کنارے نصب دو بموں کی لپیٹ میں آ گیا۔ ان بموں کے پھٹنے سے کم از کم اٹھارہ افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے یہ تمام افراد ایک ہی ٹرک پر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے سترہ کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ بے گھر افراد کے اس قافلےکی نگرانی کرنے والا ایک پولیس اہلکار بھی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ٹرک حویجہ کے قصبے سے بے گھر افراد کو لے کر العلم کے قصبے کی جانب رواں تھا۔ حویجہ کا قصبے موصل شہر سے 120 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.