گڈانی:جھلس کر زخمی ہونے والے مزید 2مزدورجاں بحق

5818a6d22a43f

بلوچستان کےعلاقے گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں لگنے والی آگ کے باعث چیئرمین شپ بریکنگ یارڈ ایسوسی ایشن رضوان دیوان نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں رضوان دیوان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ذمہ داری صرف ان پر نہیں سب پر عائد ہوتی ہے۔ انتظامیہ بھی سانحہ گڈانی کی ذمہ دار ہے۔ جہاز کا مالک بھی سانحہ گڈانی میں ملوث ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدم ثبوت کے باعث رضوان دیوان کو رہا کر دیا گیا ہے۔ تفتیش میں ضرورت بڑھنے پر رضوان دیوان کو طلب کیا جائے گا،گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے مزید 2 مزدور عالم ولد بابر اور حسن ولد کریم جاں بحق ہو گئے ہیں اور کل ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔دونوں مزدور سول ہسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھے۔ عالم ولد بابر کا آج صبح سول ہسپتال میں ہی انتقال ہوا جبکہ حسن کو گزشتہ شام ہسپتال سے چھٹی دی گئی تھی جو گڈانی پہنچ کر چل بسا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.