مقبوضہ وادی میں کشیدگی تاحا ل جاری،ایک اور کشمیری شہید یاسین ملک شدید علالت میں جیل سے رہا

یاسین ملک کو شدید علالت میں جیل سے رہا کر دیا گیا۔۔۔۔ بازو میں انفیکشن کے باعث زیر علاج یاسین ملک کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا تھا۔۔۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان بھارتی جارحیت کا شکار ہوگیا ہے۔ 8جولائی سے اب تک 110سے زائد کشمیری شہید ہوئے ہیں ۔ یاسین ملک کل اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مقبوضہ وادی میں ایک سو تیرہویں روز بھی کشیدگی برقرار رہی، ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔سیکڑوں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا، بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.