وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی دھمکی نے کام کیا ؟ یا فوجی قافلے کو حادثے کے بعد احساس جاگا؟ وزیرداخلہ کا رابطہ سڑکیں کھولنے کا حکم

13b

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور میجر جلال گزشتہ رات فوجی قافلے کے ہمراہ راولپنڈی سے نوشہرہ واپس جارہے تھے۔ تقریبا آٹھ بجے کے قریب سڑک پر کنٹینرز کی وجہ سے روٹ بند ہونے پر دونوں افسران  گاڑیوں سے اتر کر پیدل چلتے ہوئے  قافلے کیلئے متبادل راستہ تلاش کرنے لگے۔اسی دوران اندھیرے کے باعث دونوں افسران سڑک کے کنارے سے گہری کھائی میں جاگرے۔ حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل شاہد شہید اور میجر جلال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ گزشتہ رات اسلام آباد کو پشاور سے ملانے والی 900مسلح افراد کا جتھہ  آگیا تھا۔ جسے روکا گیا اس پر ان افراد کی پولیس سے ہاتھا پائی ہوئی اور مزید نفری منگوانا پڑی۔دوسری جانب وزیر داخلہ چودھری نثار نے اب خیبر پختونخوا کو اسلام آباد سے ملانے والی تمام سڑکوں کو جن میں موٹر وے بھی شامل ہے کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی ضمن میں سڑکوں سے تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.