بھارت کی شکر گڑھ سیکٹر میں پھر جارحیت، فائرنگ، گولہ باری،3شہری زخمی، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب

بھارت نے ورکنگ باونڈری پر ایک بار پھر بلا اشتعال گولہ باری کی ہے ۔ ورکنگ باونڈری کے شکر گڑھ سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری میں سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوگئے، املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ اور گولہ باری کے باعث سرحدی علاقوں میں شدید خوف وہراس بھی پھیل گیا۔ چناب رینجرز نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.