بنی گالہ :پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ، لاٹھی چارج

بنی گالہ میں پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان سیاسی دن کا آغاز تصادم سے ہوا ، پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان کی رہائش گاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا جس پر کارکن مشتعل ہوگئے اور آگے بڑھنے کی کوشش کی ، پولیس نے کارکنوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے جبکہ کارکنوں کی جانب سے بھی ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا گیا ، پولیس نے تصادم میں شریک 50 کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا ، مظاہرین نے احتجاج کے دوران سملی ڈیم روڈ پر جنگل میں آگ لگا دی ۔

تصادم کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عمران خان کی رہائش گاہ تک جانے کی کوشش کی لیکن انہیں بھی آگے جانے سے روک دیا گیا جس پر ان کی پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.