سعودی اتحادی افواج کی یمن میں بمباری،27ہلاک

سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز میں فضائی کارروائی کی ہے جس میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا گیا ۔حملے کے بعد عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے،عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔بی بی سی کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد43 بتائی ہے۔تعز یمن کا تیسر بڑا شہر ہے جس کی آبادی اندازے کے مطابق خانہ جنگی سے پہلے تقریباََ تین لاکھ تھی۔تاہم ان دنوں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کےدرمیان اس صوبے کے کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔یاد رہے کہ عرب اتحاد یمنی صدر منصور ہادی کی حمایت میں تقریباً 19 ماہ سے یمن میں فضائی کارروائی کررہا ہے اور اب تک ان حملوں میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں عرب اتحاد کی فضائی کارروائی شروع ہونے سے اب تک ساڑھے 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.