نائیجیریا میں دوخودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک،درجنوں زخمی

نائیجیریا میں دو خود کش حملوں میں 9 افرد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوگئے۔ نائیجیریا سات برسوں سے انتہاپسند گروپ بوکو حرام کی دہشت گردی  کے نشانے پر ہے۔

نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میڈگوری میں دو خود کش حملوں میں کم ازکم 9 افرد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوگئے۔ یہ علاقہ گذشتہ سات برسوں سے انتہاپسند گروپ بوکو حرام کی دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے۔نائیجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ ایک بم پناہ گزینوں کے کیمپ کے سامنے پھٹا جہاں ملک کے اندر بے گھر ہونے والے 16 ہزار سے زیادہ پناہ گزین رہ رہے ہیں۔ جب کہ دوسرادھماکہ چند منٹ کے بعد تیل کے ایک سرکاری ڈپو کے باہر ہوا۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم عسکریت پسند گروپ بوکو حرام اس طرح کے حملے کرتا رہا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.