کیل، نکیال ،جند روٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کی پھر بلا اشتعال فائرنگ ایک ہی خاندان کے چار افراد زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

na20

زخمیوں میں لعل محمد اور ان کی بیٹی نائیلہ جبکہ نیک محمد اور ان کے والد فتح محمد بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔۔۔ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید ہوچکے ہیں جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔۔۔۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیل نکیال اور جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔۔۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوجی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کے کیمپ میں خاموشی چھاگئی

بھارت نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے ۔ بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔۔پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کو خاموش کرادیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.