امریکی صدارتی الیکشن میں ایف بی آئی کود پڑی ای میلز کی تفتیش کے حکمنامے کے بعد ہماعابدین کے وارنٹ جاری

in11

ہیری ریڈ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے پر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے دوسری طرف ایف بی آئی نے سابق امریکی وزیرِ خارجہ کی نائب ہما عابدین کی ای میلز تلاش کرنے کے لیے وارنٹ حاصل کیے ہیں۔۔۔۔ ایف بی آئی کی جانب سے ہلیری کلنٹن کی ای میلز سے متعلق نئی تحقیقات کی خبر امریکہ میں آئندہ ماہ چھ نومبر کو ہونے والے صدارت انتخاب سے دو ہفتے قبل سامنےآئی ہے۔یہ خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ ہیلری کلنٹن سے متعلق یہ ای میلز ہما عابدین کے سابق شوہر اینتھونی وینر کے لیپ ٹاپ سے ملی تھیں۔۔۔ایف بی آئی کو یقین ہے کہ ہلیری کلنٹن جو اس وقت امریکی وزیرِ خارجہ تھیں، کے نجی سرور پر حساس معلومات موجود تھیں۔۔۔ہیلری کلنٹن کے خلاف یہ مقدمہ جولائی میں ختم کر دیا گیا تھا اور ان کے خلاف کوئی الزام بھی عائد نہیں کیا گیا تھا۔۔۔ہیری ریڈ نے جیمز کومے پر رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اعلیٰ نائبین کے روسی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا الزام عائد کیا۔۔۔امریکی محکمۂ انصاف نے ایف بی آئی کو تجویز دی تھی کہ وہ کانگرس کو ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ای میلز کے بارے میں کی جانے والی نئی تحقیقات کے حوالے سے آگاہ نہ کریں۔۔۔ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹرز کی جانب سے جیمز کومے اور اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ کو بھیجوائے گئے خط میں اصرار کیا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے پیر تک مزید تفصیلات سے آگاہ کریں۔

امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما ہیری ریڈ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے سربراہ نے ای میلز کی تفتیش کے بارے میں خط لکھ کر اپنی حدود سے تجاوز کیا۔۔۔۔۔ہما عابدین کے وارنٹ جاری کردئیے گئے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.