امریکی صدارتی انتخابات ،امیدواروں میں سخت مقابلہ

Democratic U.S. presidential candidate Hillary Clinton meets with civil rights leaders at the National Urban League in the Manhattan borough of New York City, February 16, 2016.  REUTERS/Mike Segar - RTX277XM

ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردیں.امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعلی سازی قرار دیا ہے۔ جعلی دستاویز کچھ عرصے قبل ایف بی آئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کےحوالے کردی گئی تھیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کومتاثرکرنےکی کوشش ہے جس میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.