عمران خان کو پریڈگراؤنڈ پر دھرنے کی اجازت اور کہیں احتجاج نہیں کرسکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عوام کی تعداد زیادہ ہوتو ایکپریس وے پر دھرنادے سکتے ہیں تاہم اس پارک کے علاوہ کسی اور جگہ احتجاج نہیں کرسکتے۔سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ میرے دل میں عمران خان کے لیے محبت یا نفرت نہیں ،احترام کارشتہ ہے، عمران خان عدالتوں کا احترام کرنا سیکھیں۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کہا جا رہا ہے کہ اوئے جسٹس شوکت عزیز، تمہارے آرڈرکیساتھ کیا ہورہا ہے،کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہیں؟جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مزید کہا کہ انہوں نے چیمبر میں بات کی، عمران خان نے اے بھی غلط رنگ دیا،عمران خان نے کہا کہ ان کی جج سے بات ہو گئی ہے۔عدالت نے تحریک انصاف کو مختص مقام پر احتحاج اور دھرنے کی اجازت دیتے ہوئے اس حوالے سے دائر تمام درخواستیں نمٹا دیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے وکیل بابر اعوان نے حکومتی اقدامات کر کڑی نکتہ چینی کی ، ان کا کہنا تھا کہ شریفستان نے پورے ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں مختص جگہ پر دھرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسلام آباد کی بندش کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ تحریک انصاف دھرنے کے لئے مختص مقام پریڈ گراونڈ پر جتنے دن چاہے بیٹھ سکتی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو پریڈگراؤنڈ میں احتجاج کی اجازت دے دی، انتظامہ کوشہرمیں کنٹینر نہ لگانے کا حکم

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.