لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے دفعہ 144چیلنج کردی

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے شیراز ذکاایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی ہے۔ پی ٹی آئی کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچا رہی ،دفعہ 144 تب لگائی جاتی ہے، جب نقص امن کا خطرہ ہو، پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 14 ، 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہے۔ پنجاب بھر میں نفاذ غیرآئینی قرار دیا جائے اورہوم سیکرٹری کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی طرف سے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی گئی ہے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.