بھارت کی بھوپال جیل توڑ دی گئی ۔۔۔۔۔آٹھ خطرناک مجرم فرار تمام علاقے کی ناکا بندی۔۔ حفاظتی انتظامات سخت

in8-new

بھوپال سینٹرل جیل سے فرار آٹھ ملزموں کو ایک انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔ بھوپال سے 10 کلومیٹر دور اینٹ کھیڑی گاؤں میں پولیس مقابلہ میں مفرور ملزم مارے گئے ہیں ۔ ابتدائی میڈیا رپورٹ کے مطابق گھرنے کے بعد پولیس نے ان ملزموں کو سرینڈر کرنے کیلئے کہا ۔ تاہم انہوں نے اس سے انکار کردیا ۔۔۔مبینہ دہشت گرد تنظیم سیمی سے تعلق کے الزام میں گرفتار آٹھ افراد ہیڈ کانسٹبل رما شنکر سنگھ کا قتل کر کے فرار ہو ئے تھے ۔ ۔ ان میں سے چار پر پہلے بھی کھنڈوا جیل سے فرار ہوچکے ہیں ۔ تین ملزمان شوالاپورکے رہنے والے ہیں وہیں ایک اجین کا رہنے والا ہے ۔۔۔بتایا جا رہا ہے کہ دیوالی کی رات 3 سے 3.30 بجے کے آس پاس ملزمین بھوپال کی سینٹرل جیل کی دیوار کود کر فرار ہوئے ۔ ۔۔ملزمان جیل نے  فرار کے لئے جیل کی چادروں کا استعمال کیا ، درخت کی ٹہنیوں کو آپس میں جوڑا اور اس کے بعد دیوار پھلانگ کر فرار ہوگئے ۔

دیوالی کی رات بھارت کی بھوپال جیل توڑ دی گئی ۔۔۔۔۔ ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کے بعد فرارہونے والے آٹھوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.