احمدپورشرقیہ: ناقص ایرانی اور کیمیکل سے بنائے گئے پٹرول کی فروخت جاری ۔

احمدپورشرقیہ میں ناقص ایرانی اور کیمیکل سے بنائے جانے والے پٹرول کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے ۔ دوکانداروں نے غیرقانونی طریقے سے پٹرول ایجنسیاں اور یونٹس لگا رکھے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے جانی و مالی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ گھناﺅنا کاروبار سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت سے جاری ہے اوراس طرح سرعام پٹرول کی فروخت نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے جبکہ سول ڈیفنس اور مقامی انتظامیہ اس غیر قانونی کاروبار کو ختم کرانے میں ناکام نظر آرہی ہے علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر بہا ولپور سے فوری کا روائی کا مطالبہ کیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.