بلوچستان: قلات میں ایف سی کا سرچ آپریشن

ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے سومالو میں ایف سی اور حساس اداروں نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران فورسزسے فائرنگ کے تبادلے میں تین شر پسند ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز نے شرپسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ۔علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے ۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق آواران کےعلاقے جھاو میں نامعلوم مسلح افراد کی سکیورٹی فورسزکی گاڑی پر فائرنگ کےنتیجے میں سکیورٹی فورسز کاایک افسر زخمی ہوگیا ۔ فائرنگ کےبعد حملہ آور فرار ہوگئے تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.