الوداعی دوروں کا آغاز کردیا

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز لاہور گیریژن سے کیا جہاں انہوں جوانوں اور افسران سے خطاب کیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام لانا آسان ہدف نہیں تھا لیکن مسلح افواج کی قربانیوں او ر قوم کے عزم نے مشکل ٹاسک کو پورا کرنے میں مدد دی ۔انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کیا۔جس کے بعد انہوں مختلف گیریژن میں جاکر جوانوں اور افسران سے خطاب کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تین سال تک پاک فوج کی کمان ذمہ داری اور قومی جذے سے نبھائی اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے بھرپور جواب دیا -الوداعی ملاقاتوں کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.