جنرل قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف مقرر

جنرل قمرجاوید باجوہ کا تعلق انفنٹری (بلوچ رجمنٹ) سےہے، وہ  کور کمانڈر راولپنڈی اور  آئی جی ٹریننگ اینڈ ڈی ویلیوایشن جی ایچ کیو رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ جنرل یحییٰ خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے تھا۔دوسری طرف نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرفائز تھے، وہ  ڈی جی سٹریٹجک پلاننگ ڈویژن اور جی او سی سیالکوٹ کے عہدے پربھی رہ چکے ہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور بریگیڈ کمانڈر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی کمان کی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.