جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا۔ امریکا

امریکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار قرار دیتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے اعلان ہفتے کے روز متوقع ہے۔

ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فوج میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلی اس کا داخلی معاملہ ہے اور یہ بہتر ہوگا کہ اس تبدیلی سے متعلق بیان حکومت پاکستان کی جانب سے ہی آئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان میں چیف آف آرمی اسٹاف کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹس سے واقف ہیں تاہم یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور میں چاہوں گا کہ مزید معلومات کے لیے حکومت پاکستان سے رجوع کیا جائے‘۔

یان میں مزید کہا گیا کہ ’جنرل راحیل شریف بطور آرمی چیف خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم اور قابل احترام شراکت دار رہے ہیں، ہم انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارک باد دیتے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں‘۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.