گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں فوجی قافلے پر حملہ،بھارتی میڈیا

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ریاست آسام کے علاقے پنگری میں مبینہ طور پر یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوںنے بھارتی فوجی قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فوجی مارے گئے جبکہ چار شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسلح افراد نے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا تاہم جیسے ہی فوجی قافلہ اس مقام پر پہنچا تو دھماکا ہوا جس کے بعد دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ بھارتی فوجیوں نے جوابی فائرنگ بھی کی مگر حملہ آور فرار ہو گئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی جس کے بعد اس قدر جانی نقصان اٹھانا پڑا۔بھارتی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.