سونے کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

8 نومبر کو امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تاہم امریکی اخراجات اور شرح سود میں اضافے کی توقعات کے پیش نظر قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے کاروبار کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 03 فیصد کمی کے بعد 1210.37 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کی قیمت 1210.64 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی اونس قیمت 16.79 ڈالر رہی جبکہ پلاٹینم کی قیمت 0.8 فیصد اضافے کے بعد 942.50 ڈالر فی اونس رہی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.