ہیٹی میں صدارتی الیکشن، صورتحال غیر واضح

ہیٹی میں گزشتہ روز منعقد کیے گئے صدارتی انتخابات کے نتائج کا انتظار جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس الیکشن کے نتائج کو سرکاری طور پر جاری کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ تاہم اس الیکشن میں حصہ لینے والے دو مرکزی صدارتی امیدواروں نے اپنی اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ ان انتخابات میں دو درجن سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ہے۔ اگر کوئی امیدوار پچاس فیصد کی مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو الیکشن کا دوسرا مرحلہ جنوری میں منعقد کرایا جائے گا، جس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے دو امیدوار مد مقابل آئیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.