عمران خان کی نااہلی،حامد خان کی کیس لڑنے سے معذرت

الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے،مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی ۔واضح رہے کہ مختلف کیسوں میں عمران خان عدالتوں سے وقت مانگنے پر کئی سیاسی رہنماﺅں کی تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں ۔پاناما لیکس کیس میں بھی عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حکومت اس معاملے کو لٹکانا چاہتی ہے اس لیے عدالت میں تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.