ہالی ووڈ کی نئی فلم ’اسمرفز دی لوسٹ ولیج‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی2011 کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ’دی اسمرفز‘ کے نئے حصے ’اسمرفز دی لوسٹ ولیج‘ کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے، جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.