پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز ہو گیا

پاکستان کی سب بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز2016 کا آغاز آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گیا ، جو چار روز تک جاری رہے گی ۔ نمائش کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کیا ۔ نمائش میں شرکت کے لیے صدر مملکت ممنون حسین بھی مختصر دورے پر کراچی پہنچے جبکہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، وفاقی وزیر دفاع ، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سمیت دیگر وفاقی وزراء نمائش میں شرکت کی ۔ نمائش میں 43 ممالک کے 90 وفود شرکت کر رہے ہیں، مجموعی طور پر 261 غیرملکی اور 157 پاکستانی فرمز شریک ہیں جب کہ 34 ممالک کی 418 فرمز نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کررہے ہیں ۔ نمائش میں الخالد ٹینک ، بیٹل ٹینک ، جے ایف 17 تھنڈر طیارے ، سپرمشاق ، کے 18 ائیرکرافٹ اور فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس بھی رکھی گئی ہیں ۔ اس بار ایکسپو سینٹر کے 8 ہالزمیں نمائش کی جارہی ہے کیوں کہ گزشتہ نمائش کے مقابلے میں 9 ممالک زیادہ شرکت کررہے ہیں،نمائش میں14 ایم او یوز پردستخط کئے جائیں گے ۔نمائش میں سی پیک کی افادیت کو بھی اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی اسٹال قائم کیے گئے ہیں ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.