عمران خان تیسری شادی کا لڈو کھانے کیلئے بے قرار

مانچسٹر میں عمران خان اپنے دوست کی بہن کی شادی میں نوبیاہتا جوڑے کو مشورہ دیتے ہوئے شرما گئے لیکن اپنی تیسری شادی کے لکی ہونے کی دعا کرتے ہوئے بالکل نہیں شرمائے۔عمران خان نے  دوست کی بہن کی شادی میں اپنی شادی کا تذکرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں۔ عمران خان نے امید ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو۔قبل ازیں مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہان کا دورہ کسی سازش کا حصہ نہیں،دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔پاناما لیکس کیس سے متعلق ثبوت پیش کرنےکی ذمے داری ہماری نہیں نواز شریف کی ہے ۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا تھا حامد خان کیس کی پیروی کریں ، لیکن وہ اس کیس سے الگ ہونا چاہتے ہیں ۔ واپس جاکر سینئر لیڈرشپ سے اس حوالے سے بات چیت کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کوئی سازش نہیں ہورہی ، پرانے دوست کی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا ہوں ، اس کےبعد لندن میں بچوں سے ملاقات کرکے اتوار کو واپس آجائوں گا۔پاناماکیس سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ ملک کا چیف ایگزیکٹو کٹہرے میں کھڑا ہواہے، ہم عدالت کی مدد کررہے ہیں،ثبوت دینے کی ذمہ داری ہماری نہیں نوازشریف کی ہے ، عدالت ان سے پوچھے گی کہ پیسہ کہاں سے آیا ، درمیان میں یہ قطری پہنچ گیا ہے اس پر بھی سوال و جواب ہوں گے، عدالت جو فیصلہ کرےگی اسےہمیں قبول کرنا پڑیگا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.