افغانستان کی اتحادی حکومت میں دراڑ

افغانستان کی اتحادی حکومت میں دراڑ۔۔ اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں اختلافات
وولسی جرگہ میں عدم اعتماد۔۔ پارلیمنٹ نے تین وزرا کی چھٹی کرادی
ہفتہ کو جن وزرا کے خلاف وولسی جرگہ یعنی پارلیمان کے ایوان زیریں نے ووٹ دیا ن میں وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، پبلک ورکس کے وزیر محمود بلیغ اور محنت، سماجی امور، شہدا اور معذوروں کی وزارت کی وزیر نسرین اوریاخیل شامل ہیں۔۔۔۔رائے شماری کے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان زیریں کے اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے صدر اشرف غنی سے کہا کہ وہ قانون سازوں سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے تین نئے وزرا کے نام پیش کریں۔۔۔۔پارلیمنٹ کی طرف سے تین وزرا پر عدم اعتماد کا اظہار پہلے ہی مختلف اختلافات سے دوچار افغان قومی اتحادی حکومت کے لیے ایک اور دھچکہ ہے۔۔۔صلاح الدین ربانی نے گزشتہ سال فروری میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالا تھا جس کے چند ماہ بعد محمود بلیغ اور نسرین اوریاخیل کی کابینہ میں شمولیت ہوئی تھی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.