رونا دھونا بند کرو اورڈونالڈ ٹرمپ کو مان لو۔۔۔۔۔برطانیہ کا مشورہ

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن ایک روز پہلے یورپی یونین کے ممالک کو مشورہ دے چکے ہیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر رونا دھونا بند کریں۔۔۔۔۔برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیرخارجہ بورس جانسن اتوار کے روز یوریی وزرائے خارجہ کی سپیشل میٹنگ میں شریک نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ وزارت خارجہ کا کوئی سینئیر اہلکار اجلاس میں برطانیہ کی نمائندگی کرے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کی کوئی ضرورت نہیں تھی کیونکہ امریکی انتخابات کا شیڈول پہلے سے واضح تھا۔ ایک جہموری عمل وقوع پذیر ہو چکا ہے، اور یہ تبدیلی کا وقت ہے اور ہم موجودہ اور آنے والی انتظامیہ سے مل کر برطانیہ کے بہترین مفاد کو یقینی بنائیں گے۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.