ٹرمپ کی فتح پر بھارت میں ’ہندو سینا‘ کا جشن

Members of a laughter club participate in a laughing exercise in Mumbai May 5, 2014. Hundreds of people, who believe that laughter is the best medicine for a happy and healthy life, took part in an attempt to break a world record of the largest gathering of senior citizens at a laughing exercise on Monday. REUTERS/Danish Siddiqui (INDIA - Tags: SOCIETY TPX IMAGES OF THE DAY) ORG XMIT: MUM03

فرانسیسی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق قوم پرست ہندو تنظیم ’ہندو سینا‘ کےسربراہ وشنو گپتا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ان کی فتح کا اعلان ہونے سے قبل ہی سڑکوں پر نکل گئے تھے، وہ روایتی ڈھول اور باجوں کی دھن پر رقص کررہے تھے جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم مخالف بیانات سے بھارت میں کچھ حلقوں کو خاصی خوشی ہوئی تھی اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت شروع کردی تھی۔گپتا نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تمام مسلمانوں کےامریکا داخل ہونے پر پابندی لگانے کی بات کی تھی اور ان کے اس پیغام کی گونج کافی دور تک گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو پانچ دن پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ ٹرمپ جیت جائیں گے ، یہاں ان کے بے پناہ حامی موجود ہیں۔گپتا نے کہا کہ ’اب دہشت گردوں کا دنیا کے ہر کونے میں تعاقب کیا جائے گا، اب صرف خدا ہی پاکستانیوں کی مدد کرسکتا ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اب بھارت کو امریکا کا تعاون حاصل ہوگا، ہم ساتھ مل کر اس سے لڑیں گے۔گیتا کامزیدکہناتھاکہ’ڈونلڈ ٹرمپ وہ سب کچھ کریں گے جو آج تک کوئی امریکی صدرنہیں کرسکا، ہم خوش ہیں ،اب تمام دہشت گردوں کو بھاگ کر کہیں چھپ جاناچاہیے۔’ہندو سینا‘ نے رواں برس مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ کےلیےایک دعائیہ تقریب بھی منعقد کی تھی اورٹرمپ کو انسانیت کا مسیحاقراردیا تھا۔تمام ممالک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی  ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.