ہیلری کلنٹن کی الیکشن جیتنے پر ٹرمپ کو مبارکباد

rs_1024x759-150709052426-1024-donald-trump-hillary-clinton-jr-70915_copy

ڈونلد ٹرمپ کوصدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد نیویارک میں ری پبلکن ہیڈکوارٹرزمیں جشن کا سماں ہے جبکہ ہیلری کلنٹن کےڈیموکریٹ ہیڈ کوارٹرز میں خاموشی اور افسردگی ہے اور ہرچہرہ اداس اورغمزدہ نظر آرہا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات کے اس معرکے میں دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ عوامی سروے رپورٹس اورمختلف حلقوں کی رائے کے برعکس امریکی صدارت کا تاج سر پر سجانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوٹا، ایڈاہو،نارتھ کیرولائنا، اوہائیو، مونٹانا، لوزیانا، نارتھ ڈکوٹا، ساؤتھ ڈکوٹا، ویمونگ، نبراسکا، کنساس، ارکنساس، ٹیکساس، الاباما، انڈیانا، کنٹکی، مسی سپی، میزوری، اوکلاہوما، ساؤتھ کیرولائنا، ٹینی سی اورویسٹ ورجینیامیں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوئے۔دوسری جانب ہیلری کلنٹن واشنگٹن، کیلی فورنیا ، ورجینیا ، کولوراڈو،نیومیکسیکو، کنیکٹی کٹ، نیویارک، ڈیلویئر، ڈسٹرکٹ کولمبیا، الینوائے، میری لینڈ، نیوجرسی، میساجیوسٹس،روڈ آئی لینڈ اورورمونٹ میں جیتی ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.