نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تنخواہ اور مراعات لیں گے یا نہیں؟

17 ستمبر 2015ء کو ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست نیو ہمپشائر میں ایک انتخابی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشروؤں کے برعکس ہرقسم کی سرکاری مرعات قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔ وہ کسی قسم کی تنخواہ وصول نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدر کو سالانہ 4 لاکھ ڈالر تک تنخواہ دی جاتی ہے۔ صدر کا ماہانہ مشاہرہ 50ہزار ڈالر ہے۔۔۔۔۔مگر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے انتخابات میں کامیابی کے بعد اس بارے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔۔۔ڈونلڈ ٹرمپ سابقہ صدور کی نسبت دولت مند شخصیت ہیں۔ انہیں امریکا میں ریئل اسٹیٹ ٹائیکون کہا جاتا ہےاور ان کی دولت 4 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیاہ بتائی جاتی ہے۔۔۔اس سے قبل سنہ 1929ء میں سابق امریکی صدر ہابرٹ ہوفر اور سنہ 1961ء میں جون ایف کینڈی نے تنخواہ اور دیگرسرکاری مرعات وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.