کیمپ میں5دھماکے

شام میں تل تامیر کے قریب کرد فورسز کے کیمپ میں5دھماکے،امریکی اور برطانوی ٹرینر بھی موجود تھے
شام میں تل تامیر کے قریب کرد فورسز کے گودام میں5دھماکے ہوئے،گودام میں دھماکوں کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آسکیں ہیں
شمال مشرقی شام میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف برسرپیکار امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کے ہتھیاروں کے ایک گودام میں دھماکے ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہتھیاروں اور گولا باردو کے حامل اس ڈپو میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکے ہوئے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شامی شہر الحسکہ کے شمال مغرب میں تل تامر میں واقع یہ گودام امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز کے استعمال میں تھا جب کہ اسے بین الاقوامی عسکری اتحاد بھی استعمال کرتا تھا۔ اس گودام میں دھماکوں کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.