آرمی چیف کی تقرری پاکستان کا اندرونی معاملہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک فوج کے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی، ہم اس پر تبصرہ نہیں کرسکتے۔پاکستان میں احتجاجی مظاہروں کی صورتحال سےآگاہ ہیں، اظہاررائے کی آزادی اور احتجاج کے حق کی حمایت کرتے ہیں، پرامن احتجاج کا حق ذمےداری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے، قانون کی حکمرانی کےلیے تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے

امریکا نے کہا ہے پاکستان میں آئندہ آرمی چیف کون ہوگا فیصلہ حکومت پاکستان کرےگی، احتجاج کاحق ذمےداری سے استعمال کرنا چاہیے

امریکانے نئےآرمی چیف کی تقرری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا،،، ترجمان محکمہ خارجہ جان کربی کا کہنا ہے اسلام آباد میں مظاہروں کی صورتحال سے آگاہ ہیں، قانون کی حکمرانی کیلئے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.