ہلیری کلنٹن دوبارہ کلئیر قرار

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز بی کومے نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کلنٹن نے کوئی خفیہ راز افشا نہیں کیا۔ ترجمان ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔۔۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے کانگریس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایف بی آئی نے اٹھائیس اکتوبر کے اعلان کے مطابق نئی ڈیوائس سے ملنے والی ہلیری کلنٹن کی ای میلز کا دوبارہ جائزہ لیا اور نظرثانی کا عمل مکمل کرنے کے بعد ادارہ اس نتیجے پر پہنچاہے کہ ہلیری کلنٹن نے اپنے نجی سرور سے بھجی گئی ای میلز میں نہ کوئی خفیہ معلومات افشا کی اور نہ ہی کوئی قومی راز بتایا۔ ایف بی آئی اپنے سابقہ فیصلے پر قائم ہے۔۔۔اس سے قبل جولائی میں ہونے والی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو کلیئر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ سابق وزیر خارجہ کے خلاف مقدمے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ترجمان ہلیری کلنٹن نے ایف بی آئی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے

ایف بی آئی نے امریکا کی حکمران جماعت ڈیمو کریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کو ای میل اسکینڈل میں ایک مرتبہ پھر کلیئر قرار دے دیا ہے۔

ایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کو دوبارہ کلئیر قراردیدیا۔۔۔۔۔۔کوئی خفیہ راز افشا نہیں کیا گیا۔۔۔ ڈائرکٹر جیمز کومی کا  کانگرس کو خط

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.