سپرپاور کا آئندہ سربراہ کون؟؟؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

in1

امریکا میں آج صدارتی انتخابات ہورہے ہیں۔ دونوں صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کامیابی سے چلائی۔ کون بنے گا دنیا کا سب سے طاقتور صدر،اس بات کا فیصلہ آج ہوجائے گا.صدارتی الیکشن کے باعث امریکہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کچھ ایشو پر متنازعہ حیثیت اختیار کرگئی جس پر کڑی تنقید کی گئی لیکن ان کے حمایتی ان کا بھرپور دفاع بھی کرتے نظر آئے۔ہیلری کلنٹن کی امریکہ کی سیاست میں آمد کوئی نئی بات نہیں، تاہم بطور صدرارتی امیدوار ان کی انتخابی مہم کو خاصی پذیرائی ملی اور سوشل میڈیا پر اس کا چرچا ہوا،ہیلری کے ساتھی پرعزم ہیں کہ کامیابی ہیلری کے قدم چومے گی۔امریکی ووٹرز کس کو اپنا حکمران بناتے ہیں اور کسے اپنے مستقبل کےلئے چنتے ہیں اس بات کا فیصلہ اب چند گھنٹوں میں ہونے کو ہے،اور یہ بھی حقیقت ہے کہ امریکہ صدر دنیا بھر کی سیاست کا مرکز و محور ہوتا ہے۔ہیلری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔دوسری جانب باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ہیلری نے امریکا کو عظیم بنانے کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.