ملازمین ملازمت سے فارغ

ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، حکام نے فتح اللہ گولن سے منسلک ہونے کے شہبے میں10ہزار سرکاری ملازمین کو فارغٖ کر دیا گیا،اس کے ساتھ  ساتھ15میڈیا ہاوسز کو بھی بند کر دیا گیا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق فارغ کیے گئے سرکاری ملازمین  میں اساتذہ اور ہیلتھ  ورکرز بھی شامل ہیں، اب تک ناکام  بغاوت میں 37ہزار سے زائد افراد کو  گرفتار جبکہ  ایک لاکھ سرکاری اہلکاروں کو  عہدوں سے بر طرف کیا جا چکا  ہے،فتح اللہ گولن بغاوت کے الزام سے مسلسل انکار کر رہے ہیں،جبکہ ترک حکومت یہ بات ماننے کو  تیار نہیں

اساتذہ،ہیلتھ ورکر اوردیگر ملازمین کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے،ترکی میں گولن سے تعلق کے الزام میں مزید 10ہزار سرکاری ملازمین کو  بر طرف کر دیا گیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.